21 اپریل 2014 - 12:09
صہیونی آبادکاروں کا مسجد الاقصیٰٰ پر حملہ

صہیونی آباد کاروں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کے احاطے پر حملہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بیت اللحم نیوز ایجنسی کے مطابق آج صبح صہیونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے غاصب صیہونی حکومت کی خصوصی فورس کی حمایت سے مسجد الاقصی کے احاطے پر یلغار کردی اور اس مسجد کے دروازوں کے قریب اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا۔ صیہونی پولیس نے بھی مسجد الاقصی کے تمام حصوں پر یلغار کرکے نمازیوں اور دینی طلباء سے باز پرس کی۔ تین روز قبل، اس مسجد کا دفاع کرنے والے فلسطینیوں اور صیہونی فوج کے درمیان جھڑپ کے بعدسے ، کہ جس میں دسیوں افراد زخمی اور گرفتار کرلئے گئے، مسجدالاقصی، صیہونی فوج کے سخت محاصرے میں ہے۔ باخبر ذرا‏‏ئع کے مطابق گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران تقریبا چالیس فلسطینی مسلمان، مسجد الاقصی میں گرفتار کئے گئے۔ در ایں اثنا مقبوضہ فلسطین کی فوجی عدالت نے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد پر مسجد الاقصی میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی۔ صہیونی حکومت کی جیلوں میں پانچ ہزار سے زائد فلسطینی بدترین حالات ميں زندگي گذار رہے ہيں  اور ہر روز اس تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲